پی ایس ایل تھری کے آغاز سے قبل ہی لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا ،بیٹسمین کرس لین کاندھے کی انجری کا شکار ،شرکت مشکوک

ایونٹ میں کرس لین کو دیکھنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ زخمی ہوگئے ،ان کی انجری مایوس کن خبر ہے‘ منیجر لاہور قلندرز ثمین رانا

بدھ 21 فروری 2018 15:50

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے اور بیٹسمین کرس لین کاندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد ایونٹ میں انکی شرکت مشکوک ہوگئی ۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرس لین نیوزی لینڈ کے خلاف سہہ فریقی سیریز کے فائنل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں کاندھے کی انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرس لین اس سے قبل بائیں کاندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور حال ہی میں انہوں نے سرجری بھی کرائی تھی۔دوسری جانب لاہور قلندرز کی منیجر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری میں کرس لین کو دیکھنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ زخمی ہوگئے اور ان کی انجری مایوس کن خبر ہے۔ خیال رہے کہ 22فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔