تھانہ گمبٹ پولیس کی کارروائی،جسم فراشی کے الزام میں خاتون و مرد گرفتار،مقدمہ درج

بدھ 21 فروری 2018 15:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) خیرپور کے تھانہ گمبٹ پولیس کی کارروائی،جسم فراشی کے الزام میں خاتون و مرد گرفتار،جسم فروشی ایکٹ کا مقدمہ درج۔میاں بیوی ہیں پولیس کی مٹھی گرم نہ کرنے کی وجہ سے انہیں جسم فروشی کے الزام میں گرفتاری ظاہر کی ہے۔گرفتار جوڑے کا موقف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گمبٹ پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر کرن ناز اور الیاس منگلے کومبینہ جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے خلاف سرکاری مدعیت میں جسم فروشی کا مودمہ درج کرلیا ہے ۔

گرفتار جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ دونوں میاں بیوی ہیں نکاح نامہ بھی ان کے پاس موجود ہے پولیس والوں کی مٹھی گرم نہ کرنے کی پاداش میں انہیں گرفتار کرکے مبینہ جسم فروشی کے الزام میں کیس درج کیا ہے عدالت میں تمام ثبوت و گواہ پیش کئے جائیں گے اور رہائی کے بعد پولیس کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :