آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کلفٹن میں تالا توڑگروپ کی سرگرمیوں کا نوتس لے لیا ،اقدامات کی تفصیلات طلب

بدھ 21 فروری 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کلفٹن میں مبینہ طور پر تالا توڑ/نقب زنوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ڈی آئی جی ساؤتھ سے پولیس سیکیورٹی کے مجموعی امور اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر/ گروہوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر مشتمل تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو ناصرف غیر معمولی بنایا جائے بلکہ فرائض پر مامور افسران وجوانوں کی باقاعدہ بریفنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :