وزیر داخلہ سند ھ نے سہراب گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں قبضہ مافیا کی سرگرمیوں پر ایس ایس پی ملیر سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی

بدھ 21 فروری 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء)وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے سوشل میڈیا پر سہراب گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں مبینہ طور پر لینڈ/قبضہ مافیا کی سرگرمیوں اور قانون پسند شہریوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلی انکوائری اور پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔