پنجاب بھرمیں814ٹریفک حادثات میں10 افراد جاںبحق943زخمی

بدھ 21 فروری 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی814مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں525افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں408افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات10 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 407ڈرائیوز،14کم عمرڈرائیورز422مسافراور114پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت234متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگو جر نو ا لہ 60حادثات میں61متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل943 متاثرین میں766 مرد اور177خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں130فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور545افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ267زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں587موٹر سائیکلز،121آٹو رکشے،81موٹر کاریں،7مسافربسیں،47وین،35ٹرک اور89دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :