پنجاب حکومت فوری طور پر نا بینا افراد کو نوکریاں دے ،کوٹے میں اضافہ کرے ‘ اعجاز ..
تازہ ترین : 1

پنجاب حکومت فوری طور پر نا بینا افراد کو نوکریاں دے ،کوٹے میں اضافہ کرے ‘ اعجاز احمد چوہدری

موجودہ حکمران غریب عوام کے دشمن بن چکے ہیںان سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی‘ رہنما تحریک انصاف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مال روڈ پر نابینا افراد کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن پنجاب کے نام نہاد خادم اعلیٰ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، پی ٹی آئی نا بینا افراد کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر نا بینا افراد کو نوکریاں دے اور ان کے کوٹے میں اضافہ کرے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے بھی کئی دفعہ نا بینا افراد سے جھوٹے وعدے کر چکی ہے ، پنجاب کے بے حس حکمرانوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ شہباز شریف اور انکے لوگ انسانیت کا کھلا مذاق اڑا رہے ہیں ، موجودہ حکمران غریب عوام کے دشمن بن چکے ہیںان سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ، پنجاب کے حکمران ہو ش کے ناخن لیں اور فوری طور پر نا بینا افراد کے تمام مسائل اور مطالبات تسلیم کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ نا بینا افراد کے ساتھ اچھا سلوک کریں لیکن موجودہ حکمران نا بینا افراد سے ناروا سلوک کر رہے ہے ، پنجاب حکومت نے پہلے بھی پنجاب پولیس کے ذریعے تشدد کروایا انہیں غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 15:50:03

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :