سٹی گرامر سکول کے تحت 12 واں سالانہ سپورٹس ڈے آج منعقد ہو گا

بدھ 21 فروری 2018 15:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) دی سٹی گرامر سکول حیدرآباد کالونی کراچی کے زیر اہتمام 12 واں سالانہ اسپورٹس ڈے و تقسیم انعامات کی تقریب (آج) 22 فروری کو صبح ساڑھے آٹھ بجے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس نزد لکی ون شاپنگ مال گلشن اقبال میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس میں سال 2017-18ء کے کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات و اسناد بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ تقریب میں تعلیم، کھیل سمیت مختلف شعبوں کی ممتاز و معروف شخصیات شرکت کریں گی۔