انٹرنیشنل لان ٹینس کلب آف پاکستان کی آٹھویں آئی سی ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 24 فروری سے یونین کلب کراچی میں منعقد ہوگی

بدھ 21 فروری 2018 15:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) انٹرنیشنل لان ٹینس کلب آف پاکستان کی آٹھویں آئی سی ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 24 فروری سے یونین کلب کراچی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں مینز، لیڈیز، جونیئرز17, 15, 13, 11, اور 9 کے سنگلز کے مقابلے ہوں گے جبکہ پاکستان سوفٹ ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے سوفٹ ٹینس کے مردوں اور خواتین کے ایونٹ شامل کئے گئے ہیں جبکہ پہلی بار پیرا اسپورٹس پاکستان کے ٹیکنیکل تعاون سے وھیل چیئر مردوں کے سنگلز ایونٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ آج (22 فروری) ہے۔ محمد خالد رحمانی کو [email protected], پر 9 0300 360720 پر انٹری بھیجی جا سکتی ہے جبکہ فون نمبر 03332261702 پر سرور حسین کو بھی انٹری ایس ایم ایس کی جا سکتی ہے۔ خواجہ سعید حئی آرگانئزنگ کمیٹی کے صدر، محترمہ نسیم احمد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، محمد خالد رحمانی ریفری، رئیسہ زریں آرگنائزنگ سیکریٹری، سرور حسین میڈیا کوآردینیٹر اور نادیہ رزاق، عشرت زہرہ، فرح ریاض، عبدالمعز اور عقیل شبیر ممبران ہیں۔

متعلقہ عنوان :