محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے سکول کے بچوں کو پلائی جانے والی دوا زہر بن گئی

15 بچوں کی حلالت تشویشناک،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 فروری 2018 15:26

محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے سکول کے بچوں کو پلائی جانے والی دوا زہر بن ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21فروری 2018ٗ)محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے سکول کے بچوں کو پلائی جانے والی دوائی زہر بن گئی۔متعدد بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگ کےچک 296 میں بچوں کو محکمہ صحت کی جانب سے پلائی گئی دوا زہر بن گئی۔دوا پینے سے 80سے زائد بچو ں کی حالت غیر ہو گئی۔جب کے کئی بچوں کی حالت تشویش ناک بھی بتائی جا رہی ہے۔

تمام بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ڈی یچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بچوں کو یہ دوا سکول میں ہیلتھ ویک کے دوران پلائی گئی ۔جب کہ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ بچوں کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی دوا دی گئی ۔اور اب تمام دوائیاں واپس منگوا لی گئی ہیں جب کہ یہ دوائیاں زائد المعیاد نہیں بلکہ 2020 تک کار آمد ہیں۔ڈی سی عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ جن بچوں کی حالت سنبھل رہی ہے ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔جب کہ وزیر صحت خاجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لئے ٹیم لاہور سے بھجوا دی گئی ہے اور یہ دوائی اس سے پہلے 11لاکھ بچوں کودی جا چکی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے سکول کے بچوں کو پلائی جانے والی دوا زہر بن ..