شان الحق سیکرٹری محنت وافرادی قوت تعینات

بدھ 21 فروری 2018 15:20

کوئٹہ۔ 21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء)محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقرری کے منتظر شان الحق کو سیکرٹری محنت وافرادی قوت تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ان کے پیشرو محمد سلیم اعوان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک الگ نوٹیفکیشن کے زریعے ایڈیشنل سیکرٹری سیکنڈری سکول محمد فاروق کاکڑ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری کالجز اور جہانگیر خان کاکڑ کو ایڈیشنل سیکرٹری سکینڈری ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے ۔