بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانا ت شروع،ایک لاکھ 15 ہزار امیدوار شریک، نقل کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، چیئرمین کوئٹہ بورڈ

بدھ 21 فروری 2018 15:20

کوئٹہ۔ 21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے جن میں ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں،امتحانات کے دوران دفعہ 144کے تحت امتحانی مراکز کے حدود میں فوٹواسٹیٹ شاپس بند رہیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے چیئرمین نے کی طرف سے جاری کردہ بیان میںکہا گیا ہے کہ نقل کے خاتمے کے لیے انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو نقل کی روک تھام کے لیے تمام امتحانی مراکز کے اچانک دورے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :