Live Updates

عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ،ْ

دستاویزات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ابتدائی طور پر دستاویزات کا جائزہ لیا جارہا ہے ،ْ انکوائری کے بعد طلبی کا سلسلہ شروع کیا جائیگا ،ْذرائع

بدھ 21 فروری 2018 15:10

عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کے ریجنل ہیڈ کوارٹر پشاور میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق اجلاس نوید حیدر کی سربراہی میں ہوا۔

اس کمیٹی میں لیگل کنسلٹنٹ، ایکسپرٹ ، کیس آفیسر ، انوسٹی گیشن آفیسر اور دیگر افسران شامل ہیں۔ اجلاس میں ابتدائی طور پر دستاویزات کا جائزہ لیا جارہا ہے اس انکوائری کے بعد طلبی کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹروں ایم آئی 171 اور ایکیوریل پر تقریبا 74 گھنٹے اڑان بھری،عمران خان نے ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے سفر کیا جس پر 12 لاکھ 70 ہزار 306 روپے اخراجات آئے ،ْعمران خان نے دوسرے ہیلی کاپٹر ایکیوریل پر 52 گھنٹے سفر کیا جس پر 8 لاکھ 36 ہزار 875 روپے اخراجات آئے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال پر 74 گھنٹے سفر کیا جس پر 21 لاکھ 7 ہزار181 روپے کے اخراجات آئے۔یاد رہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمرا ن خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :