نقیب قتل کیس ،ْ ایک اور پولیس اہلکار گرفتار، ملزمان کی تعداد 11 ہوگئی

بدھ 21 فروری 2018 15:10

نقیب قتل کیس ،ْ ایک اور پولیس اہلکار گرفتار، ملزمان کی تعداد 11 ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پولیس نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ایک اور گرفتاری کرلی جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 11 ہوگئی۔کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 13 جنوری کو جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کے کیس کی تفتیش جاری ہے جس میں پولیس سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں کارروائی کی جس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور انویسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک گرفتاری عمل میں آئی جس میں پولیس اہلکار جمیل عباسی کو گرفتار کیا گیا ہے ،ْذرائع کے مطابق جمیل عباسی ملیر سٹی تھانے میں تعینات تھا اور ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کا گارڈ بھی تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جمیل عباسی کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ کیس میں اب تک گرفتار کیے گئے ملزمان کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار روپوش ہیں جو سپریم کورٹ کے طلب کیے جانے کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :