انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،ْالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 21 فروری 2018 15:10

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،ْالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء)الیکشن کمیشن نیانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں 8مارچ کو ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت ہوگی، دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا 19مارچ کو دلائل سن کر فیصلہ سنائیں گے، عمران خان اور لیگی رہنماؤں پر جہلم اور ساہیوال کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔