عام لوگ اتحاد پارٹی رجسٹریشن کیس ،ْ جسٹس وجہیہ الدین اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان ..
تازہ ترین : 1

عام لوگ اتحاد پارٹی رجسٹریشن کیس ،ْ جسٹس وجہیہ الدین اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

چیف الیکشن کمشنر نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو چیمبر سے باہر نکال دیا آپ کچھ زیادہ اونچا بول رہے ہیں، آپ کی اونچی آواز میں بولنے سے مجھے تکلیف ہوئی ،ْچیف الیکشن کمشنر آپ پبلک سرونٹ ہیں آپ کو ان باتوں کیلئے تیار رہنا چاہیے ،ْ جسٹس وجہیہ الدین کا جواب چیف الیکشن کمشنر نے میری تضحیک کی ،ْ سپریم جوڈیشل کونسل جائونگا ،ْ جسٹس وجہیہ الدین

عام لوگ اتحاد پارٹی رجسٹریشن کیس ،ْ جسٹس وجہیہ الدین اور چیف الیکشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء) الیکشن کمیشن میں عام لوگ اتحاد پارٹی رجسٹریشن کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور جسٹس وجیہہ الدین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو چیمبر سے باہر نکال دیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہونا تھی جو فریقین کے دیر سے آنے پر ملتوی کردی گئی۔

سماعت ملتوی کرنے پر پارٹی چیرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین چیف الیکشن کمشنر کے چیمبر پہنچے اور کہا کہ آپ انتظار کر لیتے ہم کراچی سے آئے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کچھ زیادہ اونچا بول رہے ہیں، آپ کی اونچی آواز میں بولنے سے مجھے تکلیف ہوئی ،ْجسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ آپ پبلک سرونٹ ہیں آپ کو ان باتوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے تلخ کلامی کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور ان کے وکیل کو چیمبر سے باہر نکال دیا۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے الیکشن کمشنر کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی سے خاص طور پر اس کیس کیلئے آیا ہوں، ہم کمرہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم ساڑھے دس بجے ہی بنچ اٹھ گیا، الیکشن کمیشن کیلئے بڑا افسوسناک دن ہے، یہ ریٹائرڈ جج یہاں بیٹھ کر دوسری نوکری کر رہے ہیں، ریٹائرڈ لوگ یہاں یہ سمجھتے ہیں کہ وہ چائے پینے بیٹھے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل جاؤں گا ،ْانہوں نے میری تضحیک کی، سردار محمد رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدہ کے اہل نہیں جبکہ میں اپنے کیس میں چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش نہیں ہوں گا ،ْیہ کمیشن ملک میں الیکشن کروانے کا اہل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ظفر عزیز ہماری پارٹی کا خود ساختہ چیئر مین بنا بیٹھا ہے،،الیکشن کمیشن میں بہت دفعہ درخواست دی کہ یہ آدمی فراڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کمیشن ملک میں الیکشن کروانے کیلئے اہل نہیں،کیس میں اب چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش نہیں ہونگا،سردار محمد رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدہ کے اہل نہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 15:10:59

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :