بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک کی جاسکتی ہے موسم گرما کی نقدآور اور انتہائی مقبول ترین سبزی ہے‘ماہرین زراعت

بدھ 21 فروری 2018 15:09

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک کی جاسکتی ہے موسم گرما کی نقدآور اور انتہائی مقبول ترین سبزی ہے جسے نہ صرف غذائی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے بلکہ اس کی کاشت سے کاشتکار بھی مناسب مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بیج کی 10 سے 12 کلوگرام تک کی مقدار فی ایکٹر کاشت کی جائے تو بھنڈی کی بمپر کراپ حاصل ہوسکتی ہے بھنڈی یاتوری کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے -

متعلقہ عنوان :