جرمنی میں انٹرنیٹ پر نفرت انگیز تبصروں کی ذمے دار صارفین کی اقلیت

بدھ 21 فروری 2018 14:30

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) جرمنی میں انٹرنیٹ پر نفرت انگیز تبصروں کی ذمے دار زیادہ تر صارفین کی ایک چھوٹی سی اقلیت ہے جس کی تعداد مزید کم ہوتی جا رہی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے این ڈی آر کی طرف سے ایک تازہ میڈیا سروے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں سوشل میڈیا پر ہونے والے سینکڑوں مباحثوں کے حالیہ تجزیے کے بعد ہیمبرگ میں اس مطالعے کے نتائج پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مثلا فیس بک پر نفرت انگیز مواد کو کلک یا ’لائک‘ کرنے والے افراد اکثر ایسے صارفین ہوتے ہیں جن کی تعداد مجموعی فیس بک اکاؤنٹس کا تقریبا 5 فیصد بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :