نابینا افراد کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ بڑھانے کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

بدھ 21 فروری 2018 14:10

نابینا افراد کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ بڑھانے کیلئے ہائیکورٹ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) نابینا افراد کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ بڑھانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نابینا افراد کے لیے سرکاری کوٹہ نہ ہونے کے برابر ہے اور وہ چار سالوں سے نوکریوں کے لیے دربدر دھکے کھا رہے ہیں۔ حکومت میٹرو ٹرین سمیت دیگر غیر ضروری پراجیکٹ پر پیسے کا ضیاع کر رہی ہے، حکومت بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت سرکاری نوکریوں میں نابینا افراد کا کوٹہ بڑھانے اور مال روڈ پر احتجاج کرنے والے نابینا افراد کو فوری نوکریاں دینے کے احکامات جاری کرے ۔