ملتان میٹروبس منصوبہ پر لاگت سمیت دیگر تفصیلات کے حصول کرنے کیلئے گورنر ، وزیر اعلیٰ سمیت دیگر کو خط

ملتان میٹروبس بس میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی،منصوبے پر کل لاگت اور قرضہ سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں ‘ متن

بدھ 21 فروری 2018 14:10

ملتان میٹروبس منصوبہ پر لاگت سمیت دیگر تفصیلات کے حصول کرنے کیلئے گورنر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) ملتان میٹروبس منصوبہ پر لاگت سمیت دیگر تفصیلات کے حصول کیلئے گورنر ، وزیر اعلیٰ سمیت دیگر کو خط لکھ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی طرف سے خط گورنر پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملتان میٹروبس بس میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی،آئین کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات جاننا ہر شہری کا آئینی حق ہے ۔منصوبے پر کل لاگت اور قرضہ سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں ۔