نیسپاک کا عملہ ایبٹ آباد جیل کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب

بدھ 21 فروری 2018 14:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) نیسپاک کا عملہ ایبٹ آباد جیل کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا، آرائش و تزئین اور تعمیر و مرمت کا کام ابھی تک مکمل نہیں کیا جا سکا، ملاقاتیوں کیلئے بنائی گئی جگہ کے قریب بیت الخلائوں کو نامکمل ہونے کی وجہ سے تالے لگا دیے گئے ہیں، ادارہ اپنی مشینری اور سامان جیل کے باہر ہی چھوڑ کر بھاگ چکا ہے، جیل میں ہر طرف گندگی کی وجہ سے صوبہ کے ماڈل اور فرسٹ کلاس جیل کا ہلیہ ہی بگڑ کر رہ گیا ہے۔

جیل میں پانی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جیل حکام کی طرف سے واسا کو پانی کے کنکشن کیلئے درخواست دی گئی لیکن واسا نے کنکشن دینے سے انکار کر دیا جس سے قیدیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کی نو تعمیر شدہ عمارت میں قیدی تو منتقل کر دیئے گئے ہیں لیکن نیسپاک نے ابھی تک تعمیر و مرمت کا کام مکمل نہیں کیا، جیل کی اراضی کو بھی ہموار نہیں کیا گیا، ادارہ اپنی مشینری بھی جیل کے احاطہ میں چھوڑ کر چلا گیا ہے۔

جیل کے احاطہ میں پرانے کمروں کو بھی مسمار نہیں کیا گیا جبکہ ہر طرف گندگی کی وجہ سے جیل کا حلیہ ہی بگڑ کر رہ گیا ہے۔ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے جیل کے مین دروازے کے ڈیزائل کو اسی طرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس جگہ کی آرائش و تزئین تک نہیں کی گئی۔ جیل کے باہر ہر طرف گند اور مشینری پڑی ہے جو ابھی تک نہیں اٹھائی گئی۔ جیل حکام کے مطابق جیل میں پانی کی شدید قلت کے پیش نظر واسا کو پانی کے ککشن کیلئے درخواست دی گئی لیکن واسا نے ضرورت کے مطابق پانی کا کنکشن دینے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :