ن لیگ میں بغاوت،اہم ترین رہنماء نے پارٹی سے اپنا دیرینہ تعلق ختم کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 فروری 2018 13:43

ن لیگ میں بغاوت،اہم ترین رہنماء نے پارٹی سے اپنا دیرینہ تعلق ختم کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2018ء) : ن لیگی رہنما عطا مانیکا نے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عطا مانیکا پارٹی قیادت پر برس پڑے اور کہا کہ ن لیگ خوشامدیوں کی جماعت ہے۔ جو بھی خوشامد کرتا ہے آگے جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا بشریٰ بی بی سے اب کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارا عمران خان سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور جب کوئی تعلق ہی نہیں ہے تو مبارکباد کیسی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ بی بی کا تعلق مانیکا خاندان سے تھا۔

متعلقہ عنوان :