Live Updates

الیکشن کمیشن نی عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی

بدھ 21 فروری 2018 14:00

الیکشن کمیشن نی عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ضمنی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت 19مارچ تک ملتوی کر دی اسی روز دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں بدھ کو قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی عمران خان کی جانب سے ان کے شاہد گوندل پیش ہوئے جنہوں نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ یہ کیس لاہور ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے دریافت کیا کہ وہاں کب تک کیس کا فیصلہ متوقع ہے جس پر شاہد گوندل نے بتایا کہ وہاں پر ہم نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں اور کیس کی اب سماعت 8مارچ کو ہو ہونی ہے۔

اس پر کیشن نے سماعت 19مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اسی روز اس کیس کا دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ این اے 120میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن(ر) محمد صفدر اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت بھی 19مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات