پارلیمنٹ اور عدلیہ کے مابین تصادم کی فضا ہے جو جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 فروری 2018 13:39

پارلیمنٹ اور عدلیہ کے مابین تصادم کی فضا ہے جو جمہوریت کے لیے زہر قاتل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں تصادم کی صورتحال ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے خود کو اس سب سے بالاتر رکھا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن ان کی پارٹی کی قیادت عدلیہ مخالف بیانات دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ بھی اب جو ریمارکس دے رہی ہے ، اس میں کہا جا رہا ہے کہ ہم وضاحتیں دے رہے ہیں تو ہمیں کمزو نہ سمھا جائے۔ جس کا مطلب کے اداروں میں مابین تصادم کی فضا موجود ہے۔ عارف نظامی نے کہا کہ ایسا تصادم ملک میں جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :