گوادر کے مصوروں نے ریت پر فن پارے بنا کر سب کو حیران کر دیا،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 فروری 2018 13:39

گوادر کے مصوروں نے ریت پر فن پارے بنا کر سب کو حیران کر دیا،تصاویر سوشل ..
گوادر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21فروری 2018ء)بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں چند نوجوانوں نے ساحل سمندر کے قریب ریت پر تھری ڈی آرٹ کے ایسے شاہکار بنا ئے کہ دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان زبیر مختار، حسین زیب اور بہار علی نے پسنی شہر کے ساحل کے قریب نم ریت پر تھری ڈی آرٹ کے ذریعے مختلف اشیاء کے شاہکار بنائے ہیں۔

نوجوانوں کے ہاتھ کی صفائی ایسی ہے کہ لگتا ہے یہ کوئی تصویر نہیں ہے بلکہ بنائی گئی چیز اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ سمندر کنارے تھری ڈی آرٹ بنانا اب ان تینوں نوجوانوں کا مشغلہ بن گیا ہے اور روزانہ دوپہر کے وقت ساحل سمندر جاکر مختلف اشیاء کی تصاویر تھری ڈی طرز پر بناتے ہیں۔ گلاس، بالٹی، قلم، کنواں، گھر، دروازہ، بوتل سمیت کسی بھی اشیاء کی تصویر کا تھری ڈی بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

تھری ڈی آرٹ کے ماہر نوجوانوں کا دعویٰ ہے کہ آؤٹ ڈور تھری ڈی سینڈ آرٹ پاکستان میں سب سے پہلے انہوں نے متعارف کرایا ہے۔ تھری ڈی بیچ سینڈ آرٹ سے مراد ہے سمندر کے کنارے ریت پر تھری ڈی طرز کے فن پارے بنانا ہے۔نم ریت خشک ہونے کے بعد جب ہوا چلتی ہے تو یہ فن پارے مٹ جاتے ہیں لیکن ان کی خوبصورتی داد کی مستحق ہے۔ساحل سمند پر بناے گئے ان فن پاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے اس فن کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
گوادر کے مصوروں نے ریت پر فن پارے بنا کر سب کو حیران کر دیا،تصاویر سوشل ..