لیبیا کشتی حادثہ ،ْ
مرکزی ملزم سمیت مزید 5 ایجنٹ گرفتار گرفتار ایجنٹ نے انسانی اسمگلنگ کا مکمل نیٹ ورک بنا رکھا تھا جو سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک بھجواتے تھے
بدھ 21 فروری 2018 13:57
(جاری ہے)
ایف آئی اے کے آفیسر کا کہنا تھا کہ مذکورہ ایس ایچ او نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے جدید سائینٹفک طریقوں سے مرکزی ملزم مبشر کو ٹریس کرکے اس کے چار ساتھیوں احمد خان، محمد شفیع، طاہر اور نظر کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل نے بتایا سانحہ لیبیا میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے زیادہ مقدمات میں ایجنٹ مبشر کو نامزد کیا جبکہ گرفتار ایجنٹ نے انسانی اسمگلنگ کا مکمل نیٹ ورک بنا رکھا تھا جو سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک بھجواتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مبشر کو پورے نیٹ ورک کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے جو ایف آئی اے کی اہم کامیابی ہے جس کا مکمل کریڈٹ محسن وحید بٹ کو جاتا ہے جس نے اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات محنت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل نے بتایا گوجرانوالہ سرکل سے انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے انسانی اسمگلروں اور لینڈ روٹ کے ایجنٹوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں جبکہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔اس سے قبل 4 فروری 2018 کو ایف آئی اے نے لیبیا کے سمندر میں مہاجرین کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت کے بعد چار مبینہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار یوں کے حوالے سے ایف ا?ئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل نے بتایا تھا کہ چاروں مشتبہ افراد کو گجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.