نیب ریفرنسز ،ْ شریف خاندان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد، حکم نامہ جاری
اہلیہ کی بیماری کو حاضری سے استثنیٰ کا جواز نہیں بنایا جاسکتا ،ْ عدالتی حکم غیرملکی گواہوں کے ویڈیو لنک بیان کے وقت لندن جاکر اٹارنی مقرر کرنے کا جواز بھی تسلیم نہیں کرتے ،ْ فیصلہ ایون فیلڈ ریفرنس اور ضمنی ریفرنسز کی سماعت کل ہوگی ،ْ دو غیرملکی گواہ بیان ریکارڈ کرائیں گے
بدھ 21 فروری 2018 13:52
(جاری ہے)
عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ غیرملکی گواہوں کے ویڈیو لنک بیان کے وقت لندن جاکر اٹارنی مقرر کرنے کا جواز بھی تسلیم نہیں کرتے۔
خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس اور ضمنی ریفرنسز کی سماعت کل جمعرات کو احتساب عدالت میں ہوگی جس کے دوران استغاثہ کے دو غیرملکی گواہ فورنزک ماہر رابرٹ ریڈلی اور اختر راجہ کے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کیے جائیں گے۔نیب کی جانب سے 22 جنوری کو ایون فیلڈ پراپرٹیز سے متعلق ضمنی ریفرنس دائر کیا گیا جس کے بعد العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق دو ضمنی ریفرنسز 14 فروری کو دائر کیے گئے جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نواز شریف تمام اثاثوں کے خود مالک تھے۔ضمنی ریفرنسز میں کہا گیا کہ نواز شریف نے اثاثے اپنے بچوں کے نام بنا رکھے تھے اور ان کے بچے نواز شریف کے بے نامی دار تھے جب کہ وہ اپنے اثاثوں سے متعلق بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے اور انہیں تحقیقات کے لیے بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا ہے۔العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اب تک عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مفرور قرار دے کر ان کا کیس الگ کردیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.