عاصمہ رانی قتل کیس:
مفرور ملزم کیلئے قانون میں ہمدردی باقی نہیں رہتی ،ْ چیف جسٹس مفرور ملزم کیلئے قانون میں ہمدردی باقی نہیں رہتی، جلد یا تاخیر سے ملزم کو پکڑا ہی جانا ہے ،ْ میاں ثاقب نثار امید ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ،ْپولیس حکام کا عدالت میں بیان آپ پی ٹی آئی کے رکن بھی ہیں ،ْ آپ کے مقدمے پر اثرانداز ہونے کا پتہ چلا تو ایکشن لیں گے ،ْ ملزم کے چچا کو انتباہ
بدھ 21 فروری 2018 13:52
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزم قانون کے ہاتھ میں آہی جاتا ہے، جلد یا تاخیر سے ملزم نے پکڑے جانا ہے لیکن اس کیلئے قانون میں ہمدردی باقی نہیں رہتی۔
چیف جسٹس نے ملزم کے چچا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے رکن بھی ہیں ،ْ آپ کے مقدمے پر اثرانداز ہونے کا پتہ چلا تو ایکشن لیں گے جس کے بعد سپریم کورٹ نے پولیس حکام کو مفرور ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کے حوالے سے ایک ماہ تک نتائج دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔یاد رہے کہ 28 جنوری کو کوہاٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کے بھتیجے مجاہد اللہ آفریدی نے رشتے سے انکار پر ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ملزم مجاہد میڈیکل کالج کی طالبہ کو قتل کرنے کے فوری بعد اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا جس کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے ملزم مجاہد کی گرفتاری کے لیے سعودی انٹرپول سے مدد طلب کر رکھی ہے۔دوسری جانب ملزم مجاہد آفریدی کو انٹرپول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل کرلیا گیا ۔دو فروری کو پولیس نے عاصمہ کے قتل کے مفرور ملزم مجاہد آفریدی کے دوست اور معاون شاہ زیب کو گرفتار کیا تھا ،ْجو عاصمہ کی جاسوسی کیا کرتا تھا، قتل کے وقت بھی وہ ملزم مجاہد کے ساتھ ہی تھا اور اسی نے واردات کے بعد مجاہد کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی۔قبل ازیں عاصمہ کے قتل میں گرفتار ایک اور ملزم صادق اللہ کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے بھی عاصمہ کے قتل کا ازخودنوٹس لے رکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.