پانامہ فیصلے میں نواز شریف کو گاڈ فادر نہیں کہا ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 فروری 2018 13:11

پانامہ فیصلے میں نواز شریف کو گاڈ فادر نہیں کہا ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2018ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آج کل وطیرہ بن گیا ہے جو بات عدالت نے نہیں کی ہوتی وہ چلا دی جاتی ہے۔ آج کل بہت سی ایسی چیزیں چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کرتے ہوئے آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کیا آپ نے پانامہ کا فیصلہ پڑھا ہے؟ اس میں کہاں لکھا ہے کہ نواز شریف گاڈ فادر ہیں۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ آپ نے پانامہ کیس کے فیصلے میں نواز شریف کو گاڈ فادر نہیں لکھا جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں نواز شریف کو گاڈ فادر کے لقب سے منسوب کر رہی ہے۔ سسیلین مافیا سے متعلق ریمارکس کو غلط تاثر دیا گیا۔