ْسرگودھا‘شناختی کارڈ بلاک ہونے پر تین تھانوں کے اشتہاری کو پولیس نے ہوٹل سے گرفتار کر لیا

بدھ 21 فروری 2018 13:21

ْسرگودھا‘شناختی کارڈ بلاک ہونے پر تین تھانوں کے اشتہاری کو پولیس نے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) شناختی کارڈ بلاک ہونے پر تین تھانوں کے اشتہاری کو پولیس نے ہوٹل سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق محکمہ بہبود ابادی کا ملازم احسان قادر تین تھانوں ساہیوال،ترکھانوالہ، قادر پور کو فراڈ،نوسر بازی اور دیگر الزامات کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری تھا جس نے ہوٹل میں کمرہ لینے کے لئے شناختی کارڈ دیا جو بلاک ہونے پر پولیس بلوائی گئی جس نے گرفتار کر لیا جو کہ الگ الگ مقدمات میں ملوث مجرم اشتہاری نکل آیا جسے تھانہ ساہوال حوالات میں بند کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :