دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 21 فروری 2018 13:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد11200 کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، کابل میں نونوشہرہ کے مقام پر آمد10700 کیوسک اور اخراج10700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد2200 کیوسک اور اخراج18000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 6600 کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد54400کیوسک اور اخراج 50900کیوسک،چشمہ میں آمد43900کیوسک اوراخراج 45000کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد46200کیوسک اور اخراج40200کیوسک، پنجند میں آمد2300کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد31200کیوسک اور اخراج 27100کیوسک، سکھر میں آمد25700کیوسک اور اخراج 3900، کوٹری میں آمد3100 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1409.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.429 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1067.45 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.190 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.048 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :