(ن)لیگ سینٹ انتخابا ت کیلئے بھی پیسہ پھینک تما شہ دیکھ پالیسی پر گامز ن ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

وزار ت داخلہ نیب کی درخو است پر فوری طور پر نواز شریف اور حواریو ں کے نام ای سی ایل میں ڈالے‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

بدھ 21 فروری 2018 13:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب سارہ افضل تار ڑ کے بعد مریم اور نگز یب کے اثا ثو ں کی بھی چھان بین کرے کیونکہ سارے در بار یو ں کے ہا تھ کر پشن سے رنگے ہوئے ہیں ،لیگی اقتدار خا تمے اور جیل جانے میں بہت کم وقت رہ گیاہے ،(ن) لیگ سینٹ انتخابات کیلئے بھی پیسہ پھینک تما شہ دیکھ پالیسی پر گامز ن ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پار ٹی اجلاس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزات داخلہ نیب کی درخو است پر فوری طور پر نواز شریف اور اس کے حواریو ں کے نام ای سی ایل میں ڈالے وزار ت داخلہ اگر احکاما ت کو نظر انداز کر تی ہے تو نواز شر یف کو فرار کر انے پر وزار ت داخلہ کیخلا ف بھی قا نو نی کارروائی کی جائے ،نواز شریف بھی الطا ف حسین کی طرح بیرو ن ملک بیٹھ کر اپنی جماعت کو چلانے کاخو اب دیکھ رہے ہیں لیکن اب نوازشر یف بیرو ن ملک نہیں جیل جا ئیں گے اور انکے بیرو ن ملک اثا ثے و طن لا ئے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہو ں کے کہا کہ ملکی ادارے نواز شریف کی باد شاہت کے راستے میں رکاو ٹ بن رہے ہیں اسی لیے نواز شریف اداروں کیخلا ف رات کو سو نے کی بجائے ساز شیں تیار کر تے ہیں،تمام او چھے ہتھکنڈے ناکام ہو چکے بہکی بہکی با تیں ان کے پاگل پن میں مز ید رنگ بھر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :