ریحام خان کی کتاب سے متعلق حنیف عباسی کا نیا بیان سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 فروری 2018 12:59

ریحام خان کی کتاب سے متعلق حنیف عباسی کا نیا بیان سامنے آ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر نے ریحام خان کی کتاب سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں شیخ رشید کی طرح پیشن گوئیاں نہیں کرتا ، میں نے سیاسی ورکر ہونے کی حیثیت سے آج سے چھ ماہ قبل ہی پیشن گوئی کی تھی کہ ریحام خان کتاب لکھنے والی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریحام خان ایک جرنلسٹ تھیں اور مجھے معلوم تھا کہ ان کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہوئی ہے وہ اس حوالے جب بھی باہر نکلیں گی تو کتاب تو ضرور لکھیں گی۔یہاں کوئی دو سال کے لیے جیل میں چلا جائے تو کتاب لکھ دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :