والد کے بغیر دل نہیں لگ رہا،نوجوان والد کی لاش قبر سے نکال کر گھر لے آیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 فروری 2018 12:51

والد کے بغیر دل نہیں لگ رہا،نوجوان والد کی لاش قبر سے نکال کر گھر لے ..
پیر محل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2018ء)پیر محل کا نوجوان والد کی لاش قبر سے نکال کر گھر لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر محل میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا ہے ۔جس میں تصور نامی نوجوان والد کی لاش قبر سے نکال کر گھر لے آیا۔نوجوان کے والد کی وفات چھ ماہ قبل ہوئی تھی۔تصور نامی شخص کا کہنا ہے کہ اس کو اپنے والد کی بہت یاد آ رہی تھی جس کے بعد وہ اپنے والد کی لاش قبر سے نکال کر گھر لے آیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کا علم ہونے پر پ پولیس تصور کے گھر پہنچ گئی۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تصور نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔جب کہ تصور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد سے بہت محبت کرتا ہے اور ان کے بغیر نہیں رہ سکتا اس لئے وہ اپنے والد کی لاش قبر سے نکال کر لے آیا تا کہ جب چاہئے ان کو دیکھ سکے۔پولیس نے نوجوان پر مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان احمد گوندل نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔