زینب کا قاتل سرعام پھانسی کی سزا سے بچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 فروری 2018 12:44

زینب کا قاتل سرعام پھانسی کی سزا سے بچ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2018ء) : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زینب قتل کیس میں گرفتار اور سزا یافتہ مجرم عمران کو سر عام پھانسی دینے کے مطالبے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔اسلامی نظریاتی کونسل نے مجرم عمران کو سر پھانسی دینے کی مخالفت کر دی۔اس ضمن میں صوبائی سیکرٹریز نے بھی ایک ہی موقف اپنایا۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل نے مجرم عمران کی پھانسی کے مناظر میڈیا پر دکھانے کی تجویز بھی پیش کی اور کہا کہ مجرم عمران کو سر عام پھانسی نہ دی جائے۔ یاد رہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چار مرتبہ سزائے موت کا حکم دے رکھا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور زینب کے والدین نے بھی مجرم عمران علی کو سر عام پھانسی دینےکا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :