لاہوریوں کے لیے خوشخبری، اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 فروری 2018 12:40

لاہوریوں کے لیے خوشخبری، اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کی تاریخ کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2018ء): اہلیان لاہور کے لیے خوشخبری ہے کہ شہر میں زیر تکمیل منصوبہ اورنج لائن ٹرین کی تکمیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبہ مئی میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد 21 مئی 2018ء کو اورنج لائن ٹرین کی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس منصوبے کو 28 ستمبر 2018ء کو مکمل طور پر فعال کر دیاجائے گا جس کے بعد اہلیان لاہور اورنج لائن ٹرین کے ذریعے سفری سہولیات حاصل کر سکیں گے۔یاد رہے کہ لاہور میں زیر تعمیر اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل پر ایک ارب 50 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔