پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی بنیاد پر ملتوی

بدھ 21 فروری 2018 13:20

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی بنیاد پر ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی بنیاد پر ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ اور سیکرٹری ریلوے کی جانب سے پی اے سی کو تمام معاملات پر بریفننگ دی جانی تھی تاہم پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سید خورشید احمد شاہ سمیت صرف 7 ارکان موجود تھے ۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر پی اے سی کا اجلاس شروع نہ ہو سکا اور اجلاس ملتوی کردیا گیا۔