سرگودھا میں مریم نواز کی تصاویر پر کالی سیاہی سے حمزہ لکھ دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 فروری 2018 12:29

سرگودھا میں مریم نواز کی تصاویر پر کالی سیاہی سے حمزہ لکھ دیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2018ء) : سرگودھا میں مریم نواز کی تصاویر پر سیاہی سے حمزہ لکھ دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سرگودھا میں 24 فروری کو کنونشن سے خطاب کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

مریم نواز کی سرگودھا آمد کے پیش نظر ان کے لیے خیر مقدمی فلیکسز اور بینرز آویزاں کیے گئے جس پر موجود مریم نواز کی تصویر پر سیاہی سے حمزہ لکھ دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کی تصاویر پر حمزہ تحریر کرنے والے کا تو تاحال معلوم نہیں ہو سکا البتہ مریم نواز کی تصاویر پر حمزہ لکھا جانا مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :