فاٹا یونیورسٹی اورسنٹرفارریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیزکے مابین باہمی تعاون معاہدہ طے

بدھ 21 فروری 2018 12:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) فاٹایونیورسٹی ایف آرکوہاٹ اورسنٹرفارریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز(سی آرایس ایس)کے مابین باہمی تعاون کامعاہدہ طے پاگیا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے دستاویزپرفاٹایونیورسٹی کے ڈائریکٹراورک ڈاکٹرعالم زیب اورسنٹرفارریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیزکے پروگرام کوارڈینیٹرشمس مہمندنے دستخط کئے۔اس موقع پرفاٹایونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدطاہرشاہ بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے جدیدتحقیق کے فروغ ،پیشہ ورانہ تعلیم اورانسانی وسائل کی ترقی کے سلسلے میں ایک دوسرے سے باہمی تعاون کریںگے۔

متعلقہ عنوان :