چیف جسٹس نے ائیر پورٹ پر میرے ہاتھ چومے اور پھر میری ہاتھوں کو اپنی آنکھوں سے لگایا ،جاوید ہاشمی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 فروری 2018 12:08

چیف جسٹس نے ائیر پورٹ پر میرے ہاتھ چومے اور پھر میری ہاتھوں کو اپنی ..
 لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2018ء)سینئیر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ائیر پورٹ پر میرے ہاتھ چومے اور پھر ان کو اپنی آنکھوں سے لگایا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئیر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سیاست دانوں کے بارے میں بیان دے رہے ہیں کہ سیاست دان چور ہیں ۔لیکن ایک بار چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے راولپنڈی میں ائیرپورٹ پر لوگوں کے درمیا ن میرے ہاتھ چھومے اور اس کے بعد میرے ہاتھوں کو ان کو اپنی آنکھوں سے لگایا ۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے کہا کہ کیا میاں ثاقب نثار نے میری ہاتھ صرف اس لئے چومے کہ میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف تھا۔جاویدہاشمی نے کہا کہ میں توہین عدالت نہیں کر رہا لیکن مجھے چیف جسٹس اس بات کو جواب دیں کہ انہوں نے میرا ہاتھ کیوں چوما تھا تھا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ جس دن میں نے قومی اسمبلی چھوڑی اس دن میں نے تقریر میں کہا تھا کہ جاوید ہاشمی کی کوئی حیثیت نہیں ہے لیکن آئین کی حیثیت ہے۔اور میں نے کہا تھا کہ آئین کا کھلواڑ مت بنانا اور ان معاملات کو مت چھیڑنا اور نہ اس معاملے میں کسی کا ساتھ دینا۔جاوید ہاشمی نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: