سعودی عرب میں ایک اور غیر ملکی کا سرقلم کردیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 فروری 2018 12:04

سعودی عرب میں ایک اور غیر ملکی کا سرقلم کردیا گیا
جازان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء)   مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں سعودی کے یمنی قاتل کا سرقلم کر دیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد صالح نامی یمنی نے سلمان المالکی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے قاتل کو گرفتار کرکے اسے عدالت کے سپرد کر دیا جہاں اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے وقوعہ کی تفصیل سے آگاہ کیا ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کے خلاف سزائے موت کا حکم صادر کر دیا۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے یمنی قاتل کا سرقلم کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :