شاہد کپور کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کے حلیے کی تصویر جاری

بدھ 21 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں نظر آنے والے حلیے کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی ہے اور ان کی فلم میں دکھنے والے حلیے کی تصویر بھی سماجی میل جول کی و یب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ہے جس میں شاہد کپور نے گلے میں ہلکے سبز رنگ کا مفلر گلے میں ڈال رکھا ہے۔ فلم میں شاہد کپور، یمی گوتم اور شردھا کپور شامل ہیں۔ فلم کی کہانی بجلی کے بحران پر مبنی ہے کہ کس طرح غریب عوام شدید لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بل ادا کرتے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار شری نارائن سنگھ ہیں۔ فلم 31 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :