ورون دھون ہدایتکار شوجیت سرکار کے ساتھ مزید فلمیں کرنے کے خواہشمند

بدھ 21 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون فلم ’’اکتوبر‘‘ کے بعد بھی ہدایتکار شوجیت سرکار کے ساتھ مزید فلمیں کرنے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے شوجیت سرکار کے ساتھ فلم ’’اکتوبر‘‘ میں کام کرکے بہت اچھا لگا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ساتھ مزید فلمیں بھی کریں، ورون دھون پہلی بار شوجیت سرکار کی فلم ’’ اکتوبر‘‘ میں کام کر رہے ہیں جس میں نئی اداکارہ بنیتا سندھو ان کے ہمراہ ہیں۔ فلم 13 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔