بالی وڈ فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی امرتسر میں شروع

بدھ 21 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ساز واہپل شاہ نے اپنی نئی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی امرتسر میں شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا فلم کے پہلے شیڈول کی عکسبندی میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی عکسبندی امرتسر کے بعد لد ھیانہ، پٹیالہ ، ڈھاکہ، پیرس اور برسلزمیں کی جائے گی جبکہ فلم کے آکری سین لندن میں عکسبند کئے جائیں گے۔ ارجن اور پرینیتی پہلی بار حقیقی لورز کا کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :