ممبئی ،ہمبستری سے انکارپر فیس بک گرل فرینڈ کو گھر بلا کر قتل کرڈالا

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے منتظر ہیں اس کے بعدتعین کیاجائیگا خاتون کو ریپ کیا گیا یا نہیں پولیس

بدھ 21 فروری 2018 11:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی ایک فیس بک فرینڈ خاتون کو گھر بلا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق 25 سالہ ہریداس نرگود نے پولیس کو بتایا کہ اس نے خاتون کو اس لیے قتل کیا کیونکہ اس نے ملزم سے ہم بستری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔پولیس نے کہاکہ وہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے منتظر ہیں تاکہ اس بات کا تعین ہو سکے کہ کیا خاتون کو ریپ کیا گیا تھا یا نہیں پولیس کو شک ہے کہ خاتون کو گلہ گھونٹ کر مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ یہ خاتون ملزم سے ملنے ان کی گھر گئی تھی اور خاتون نے حال ہی میں ملزم سے فیس بک پر دوستی کی تھی۔ہریداس نرگود کے ہمسائیوں کا کہنا تھا کہ انھیں خاتون کی لاش ہریداس کے اپارٹمنٹ کے باہر ملی اور انھوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس سے قبل خاتون کو اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ہریداس نرگود کے مکان کی تلاشی پر خاتون کا موبائل فون اور ان کا بیگ برآمد ہوا۔بھارت میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات قدرے عام ہیں۔ 2012 میں دلی میں ایک لڑکی کے چلتی ہوئی بس پر ریپ اور قتل کیے جانے کے بعد ملک میں اس حوالے سے قوانین سخت تر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :