عراق میں داعش کا خونریزحملہ، الحشد ملیشیا کے 27 جنگجو ہلاک،متعددگرفتار

جنگجوؤں نے سرکاری فوج کی وردی میںحملہ کیا،تمام علاقے کوداعش سے پاک کریں گے،ترجمان الحشد

بدھ 21 فروری 2018 11:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) عراق کے جنوب مغربی شہر کرکوک میں الحویجہ کے مقام پر شدت پسند گروپ داعش نے گھات لگا کر حملہ کرکے الحشد الشعبی شیعہ ملیشیا کے 27جنگجو ہلاک کردئیے۔داعشی جنگجوؤں نے سرکاری فوج کا بھیس بدل رکھا تھا۔ اس کارروائی میں انہوں نے الحشد ملیشیا کے متعدد جنگجو اغواء بھی کرلیے ۔عرب ٹی وی کے مطابق الحشد ملیشیا نے تصدیق کی کہ داعش نے ایک کارروائی کے دوران اس کے ستائیس جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

الحشد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ حالیہ ایام میں الحویجہ اور دوسرے علاقوں میں داعش کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں متعدد جنگجو ہلاک اور کئی گرفتار کیے گئے ۔اس دوران داعش کیایک گروپ نے اپنا بھیس بدل کر الحشد کے عناصر پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں 27الحشد عناصر ہلاک ہوگئے۔ الحشد ملیشیا کے ترجمان کریم النوری نے اس کارروائی کو مجرمانہ اور ناقابل قبول اقدام قراردیتے ہوئے تمام علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے پاک کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :