امریکی صدرکی خاتون سے ٹرمپ ٹاور میں دست درازی کی تردید

ٹرمپ ٹاورمیں کام کرنے والی کروکس سے کبھی نہیں ملا،میڈیا غلط خبریں شائع کررہاہے،بیان

بدھ 21 فروری 2018 11:30

امریکی صدرکی خاتون سے ٹرمپ ٹاور میں دست درازی کی تردید
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون سے ٹرمپ ٹاور میں دست درازی کی تردید کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ ایسا کام کھلم کھلا کون کرتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ ٹاور میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ دست درازی کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

راچل کروکس نے ایک میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ وہ 2006ٹرمپ ٹاور میں سیکریٹری آفیسر کام کرتی تھیں ، ان کی ٹرمپ سے ملاقات ٹاور کے 24ویں فلور پر ہوئی ،جب وہ لفٹ کے پاس کھڑی تھیں تو ٹرمپ اپنے دوستوں کے ہمراہ آئے اور میرے بارے میں غلط جملے کہے، اس کے بعد انہوں نے میرے ساتھ دست درازی کی۔ایک اخبار کے مطابق کروکس نے یہ واقعہ امریکی صدارتی انتخابات سے چند مہینے پہلے بھی واضح کیا تھا تاہم ٹرمپ نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ میں کروکس سے کبھی نہیں ملا ، میڈیا میرے بارے میں غلط خبریں شائع کررہا ہے ، ٹاور میں کیمرے لگے ہوئے ہیں ، پبلک پلیس میں ایسا کون کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :