سعودی عرب میں ملکی تاریخ کے پہلے فیشن شو کی تیاریاں شروع ہوگئیں

عرب فیشن کونسل کے زیر اہتمام فیشن شو 26 مارچ سے 31 مارچ تک جاری رہے گا 2030 تک ملک بھر میں 300 سینما گھر کھولے جائیں گے ‘ 2 ہزار کے قریب اسکرینز لگائی جائیں گی

بدھ 21 فروری 2018 11:30

سعودی عرب میں ملکی تاریخ کے پہلے فیشن شو کی تیاریاں شروع ہوگئیں
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) سعودی عرب میں ملکی تاریخ کے پہلے فیشن شو کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جو کہ آئندہ ماہ دارالحکومت ریاض میں منعقد کیا جائے گا۔بی بی سی کے مطابق اس بات کا اعلان عرب فیشن کونسل کی اعزازی صدر شہزادی نورا بنت فیصل نے لندن میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا، یہ فیشن شو سعودی عرب میں ثقافتی جدت لانے کیلئے حالیہ کوششوں کی ایک کڑی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیشن شو کا مقصد سعودی عرب کی معیشت میں بہتری لانا اور غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں خریداری کی طرف مائل کرنا ہے۔ عرب فیشن کونسل کے زیر اہتمام فیشن شو 26 مارچ سے 31 مارچ تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سعودی حکومت نے ملک بھر میں سینما گھروں میں عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 37 سال بعد سینما گھرکھولنے کا اعلان کیا تھا۔ جب کہ سعودی حکومت کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2030 تک ملک بھر میں 300 سینما گھر کھولے جائیں گے جن میں 2 ہزار کے قریب اسکرینز لگائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :