بالی وڈ خان سعودی عرب میں سب سے مقبول اداکار قرار

بدھ 21 فروری 2018 11:30

بالی وڈ خان سعودی عرب میں سب سے مقبول اداکار قرار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) سعودی شہریت یافتہ روبوٹ صوفیہ نے بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو پسندیدہ اداکار قرار دے دیا۔بالی ووڈ میں ویسے تو سب ہی خانز کا راج ہے لیکن بات اگر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ہو تو اٴْن کا اداکاری میں کوئی ثانی نہیں۔ شاہ رخ نے اپنی منفرد اداکاری اور دل موہ لینے والے انداز سے دنیا بھر میں موجود مداحوں پر ایسا سحر طاری کیا ہوا ہے کہ ہر کسی کی پسندیدہ شخصیت شاہ رخ ہیں لیکن مداح تو مداح اب تو روبوٹ نے بھی کنگ خان کو پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک تقریب میں سعودی عرب کی شہریت رکھنے والی صوفیہ نامی روبوٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور دلچسپ انداز سے مختلف سوالات کے جوابات دے کر وہاں موجود تمام ہی حاظرین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

جب صوفیہ سے پسندیدہ اداکار کا پوچھا گیا تو انہوں نے حاضرین کی پلک جھپکے بغیر جھٹ سے جواب دیا کہ اٴْن کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان ہیں۔

صوفیہ کے برق رفتار جواب نے وہاں موجود شرکاء کو تو اپنی ذہانت سے متاثر کیا لیکن شاہ رخ خان کے دل کو صوفیہ ایسا بھائی کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ان کی تعریف کردی۔شاہ رخ خان نے کہا کہ عوام نے بھارت آنے والی خاتون سے محبت کا اظہار کیا ہے جب کہ تم نے اپنے ہر بائٹ اور پرزے سے مجھے خود مصنوعی ثابت کردیا۔واضح رہے کہ سعودی نڑاد روبوٹ صوفیہ کو ہانگ کانگ کی کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تخلیق کرکے اتنا ذہین بنادیا ہے کہ وہ چہرے کے 62 سے زائد تاثرات کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :