سپریم کورٹ نے عاصمہ رانی از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 فروری 2018 11:19

سپریم کورٹ نے عاصمہ رانی از خود نوٹس کیس نمٹا دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2018ء)سپریم کورٹ نے عاصمہ رانی از خود نوٹس کیس نمٹا دیا ۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ کا قاتل تا حال گرفتار نہ ہو سکا۔آج سپریم کورٹ میں میں عاصمہ رانی از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ملزم جب مفرور ہو تو قانون میں اس کے لئے کوئی ہمدردی باقی نہیں رہتی۔

جلد یا تاخیر سے ملزم کو گرفتار کر ہی لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ملزم مجاہد کے چچا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے آپ کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔اگر اس کا اثر کیس پر پڑا تو ایکشن لیں گے۔کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل نے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں جب کہ پولیس حکام نے بھی ملزم کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔سپریم کورٹ نے دس روز میں ملزم کا چالانن پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتہ سے انکار پر مجاہد نامی شخص نے قتل کر دیا تو قتل کرنے کے بعد مجاہد نامی ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔