موسم بہارکی شجرکاری مہم کے دوران چھانگامانگا میں چھ لاکھ پودے لگائے جائیں گے

بدھ 21 فروری 2018 10:40

قصور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) عوام کو آکسیجن مہیاکرنے کیلئے چھانگامانگا جنگل میں 602580 درخت لگائے جائیں گے‘محکمہ جنگلات چھانگامانگا کے ایس ڈی اوآغاحسین شاہ نے 2018ء موسم بہارکی شجرکاری مہم کا آغازکردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات چھانگا مانگا کے ڈی ایف او چوہدری عمران ستارکی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او آغاحسین شاہ اوران کے ہمراہ بلاک افسر رانا شوکت علی‘ سید عابدحسین شاہ‘ سردار حنیف‘ ہیڈماسٹر ملک محمدلطیف عاجز نے گورنمنٹ بوائزہائی سکول چھانگامانگا میں درجنوں پودے لگاکر سال2018ء موسم بہارکی شجرکاری مہم کا آغازکردیا ۔

اس موقع پر ایس ڈی او آغاحسین شاہ نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کو بتایا کہ درخت برکت کی علامت اور ایک اہم قومی دولت ہیں‘ درخت اور پودے انسانی زندگی کیلئے کئی فوائدکا باعث ہیں انکی نشوونما اور دیکھ بھال انسانی فطرت سے وابستگی کوظاہرکرتی ہے‘آج کے دورمیں تیزرفتاری کیساتھ ساتھ آلودگی کا جوزہر آہستہ آہستہ کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لے رہاہے اس سے انسانی زندگی کو سب سے زیادہ خطرہ ہے آلودگی سے بچنے کیلئے جتنے زیادہ درخت لگائے جائین گے آب و ہوا اتنی ہی صاف وشفاف ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :